SURAH ALMAUN 107_001_007

بھلا دیکھو تو جو دین کو جھٹلاتا ہے۱
پھر وہ وہ ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے۲
اور مسکین کو کھانا دینے کی رغبت نہیں دیتا۳
تو ان نمازیوں کی خرابی ہے۴
جو اپنی نماز سے بھولے بیٹھے ہیں۵
وہ جو دکھاوا کرتے ہیں۶
اور بر تنے کی چیز مانگے نہیں دیتے۷