SURAH AL-FIL 105_001_005
اے محبوب! کیا تم نے نہ دیکھا تمہارے رب نے ان ہاتھی والوں کیا حال کیا
۱
کیا ان کا داؤ تباہی میں نہ ڈالا
۲
اور ان پر پرندوں کی ٹکڑیاں (فوجیں) بھیجیں
۳
کہ انہیں کنکر کے پتھروں سے مارتے
۴
تو انہیں کر ڈالا جیسے کھائی کھیتی کی پتی (بھوسہ)
۵