خرابی ہے اس کے لیے جو لوگوں کے منہ پر عیب کرے پیٹھ پیچھے بدی کرے | ۱ |
جس نے مال جوڑا اور گن گن کر رکھا | ۲ |
کیا یہ سمجھتا ہے کہ اس کا مال اسے دنیا میں ہمیشہ رکھے گا | ۳ |
ہر گز نہیں ضرور وہ روندنے والی میں پھینکا جائے گا | ۴ |
اور تو نے کیا جانا کیا روندنے والی | ۵ |
اللہ کی آگ کہ بھڑک رہی ہے | ۶ |
وہ جو دلوں پر چڑھ جائے گی | ۷ |
بیشک وہ ان پر بند کردی جائے گی | ۸ |
لمبے لمبے ستونوں میں | ۹ |