تمہیں غافل رکھا مال کی زیادہ طلبی نے | ۱ |
یہاں تک کہ تم نے قبروں کا منہ دیکھا | ۲ |
ہاں ہاں جلد جان جاؤ گے | ۳ |
پھر ہاں ہاں جلد جان جاؤ گے | ۴ |
ہاں ہاں اگر یقین کا جاننا جانتے تو مال کی محبت نہ رکھتے | ۵ |
بیشک ضرور جنہم کو دیکھو گے | ۶ |
پھر بیشک ضرور اسے یقینی دیکھنا دیکھو گے | ۷ |
پھر بیشک ضرور اس دن تم سے نعمتوں کی پرسش ہوگی | ۸ |