دل دہلانے والی | ۱ |
کیا وہ دہلانے والی | ۲ |
اور تو نے کیا جانا کیا ہے دہلانے والی | ۳ |
جس دن آدمی ہوں گے جیسے پھیلے پتنگے | ۴ |
اور پہاڑ ہوں گے جیسے دھنکی اون | ۵ |
تو جس کی تولیں بھاری ہوئیں | ۶ |
وہ تو من مانتے عیش میں ہیں | ۷ |
اور جس کی تولیں ہلکی پڑیں | ۸ |
وہ نیچا دکھانے والی گود میں ہے | ۹ |
اور تو نے کیا جانا، کیا نیچا دکھانے والی | ۱۰ |
ایک آگ شعلے مارتی | ۱۱ |