SURAH AL-ADIYAT 100_001_011

قسم ان کی جو دوڑتے ہیں سینے سے آواز نکلتی ہوئی۱
پھر پتھروں سے آگ نکالتے ہیں سم مارکر۲
پھر صبح ہوتے تاراج کرتے ہیں۳
پھر اس وقت غبار اڑاتے ہیں۴
پھر دشمن کے بیچ لشکر میں جاتے ہیں۵
بیشک آدمی اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے۶
اور بیشک وہ اس پر خود گواہ ہے۷
اور بیشک وہ مال کی چاہت میں ضرور کرّا (تیز) ہے۸
تو کیا نہیں جانتا جب اٹھائے جائیں گے جو قبروں میں ہیں۹
اور کھول دی جائے گی جو سینوں میں ہے۱۰
بیشک ان کے رب کو اس دن ان کی سب خبر ہے۱۱