| جب زمین تھرتھرا دی جائے جیسا اس کا تھرتھرانا ٹھہرا ہے | ۱ |
| اور زمین اپنے بوجھ باہر پھینک دے | ۲ |
| اور آدمی کہے اسے کیا ہوا | ۳ |
| اس دن وہ اپنی خبریں بتائے گی | ۴ |
| اس لیے کہ تمہارے رب نے اسے حکم بھیجا | ۵ |
| اس دن لوگ اپنے رب کی طرف پھریں گے کئی راہ ہوکر تاکہ اپنا کیا دکھائیں جائیں تو | ۶ |
| جو ایک ذرہ بھر بھلائی کرے اسے دیکھے گا | ۷ |
| اور جو ایک ذرہ بھر برائی کرے اسے دیکھے گا | ۸ |