SURAH AL-INSHIRAH 094_001_008

کیا ہم نے تمہارا سینہ کشادہ نہ کیا۱
اور تم پر سے تمہارا بوجھ اتار لیا۲
جس نے تمہاری پیٹھ توڑی تھی۳
اور ہم نے تمہارے لیے تمہارا ذکر بلند کردیا۴
تو بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے۵
بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے۶
تو جب تم نماز سے فارغ ہو تو دعا میں محنت کرو۷
اور اپنے رب ہی کی طرف رغبت کرو۸