چاشت کی قسم | ۱ |
اور رات کی جب پردہ ڈالے | ۲ |
کہ تمہیں تمہارے رب نے نہ چھوڑا، اور نہ مکروہ جانا | ۳ |
اور بیشک پچھلی تمہارے لیے پہلی سے بہتر ہے | ۴ |
اور بیشک قریب ہے کہ تمہارا رب تمہیں اتنا دے گا کہ تم راضی ہوجاؤ گے | ۵ |
کیا اس نے تمہیں یتیم نہ پایا پھر جگہ دی | ۶ |
اور تمہیں اپنی محبت میں خود رفتہ پایا تو اپنی طرف راہ دی | ۷ |
اور تمہیں حاجت مند پایا پھر غنی کردیا | ۸ |
تو یتیم پر دباؤ نہ ڈالو | ۹ |
اور منگتا کو نہ جھڑکو | ۱۰ |
اور اپنے رب کی نعمت کا خوب چرچا کرو | ۱۱ |