SURAH AL-LAIL 092_001_021

اور رات کی قسم جب چھائے۱
اور دن کی جب چمکے۲
اور اس کی جس نے نر و مادہ بنائے۳
بیشک تمہاری کوشش مختلف ہے۴
تو وہ جس نے دیا اور پرہیزگاری کی۵
اور سب سے اچھی کو سچ مانا۶
تو بہت جلد ہم اسے آسانی مہیا کردیں گے۷
اور وہ جس نے بخل کیا اور بے پرواہ بنا۸
اور سب سے اچھی کو جھٹلایا۹
تو بہت جلد ہم اسے دشواری مہیا کردیں گے۱۰
اور اس کا مال اسے کام نہ آئے گا جب ہلاکت میں پڑے گا۱۱
بیشک ہدایت فرمانا ہمارے ذمہ ہے۱۲
اور بیشک آخرت اور دنیا دونوں کے ہمیں مالک ہیں۱۳
تو میں تمہیں ڈراتا ہوں اس آگ سے جو بھڑک رہی ہے۱۴
نہ جائے گا اس میں مگر بڑا بدبخت۱۵
جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا۱۶
اور بہت اس سے دور رکھا جائے گا جو سب سے زیادہ پرہیزگار۱۷
جو اپنا مال دیتا ہے کہ ستھرا ہو۱۸
اور کسی کا اس پر کچھ احسان نہیں جس کا بدلہ دیا جائے۱۹
صرف اپنے رب کی رضا چاہتا ہے جو سب سے بلند ہے۲۰
اور بیشک قریب ہے کہ وہ راضی ہوگا۲۱