SURAH AL-TARIQ 086_001_017

آسمان کی قسم اور رات کے آنے والے کی، ف۲)۱
اور کچھ تم نے جا نا وه رات کو آنے والا کیا ہے۲
خوب چمکتا تارا۳
کوئی جان نہیں جس پر نگہبان نہ ہو۴
تو چاہئے کہ آدمی غور کرے کہ کس چیز سے بنا یا گیا۵
جَست کرتے (اوچھلتے ہوئے) پانی سے، ف۵)۶
جو نکلتا ہے پیٹھ اور سینوں کے بیچ سے۷
بے شک اللہ اس کے واپس کرینے پر قادر ہے۸
جس دن چھپی باتوں کی جانچ ہوگی۹
تو آدمی کے پاس نہ کچھ زور ہوگا نہ کوئی مددگار۱۰
آسمان کی قسم! جس سے مینھ اترتا ہے۱۱
اور زمین کی جو اس سے کھلتی ہے۱۲
بیشک قرآن ضرور فیصلہ کی بات ہے۱۳
اور کوئی ہنسی کی بات نہیں۱۴
بیشک کافر اپنا سا داؤ چلتے ہیں۱۵
اور میں اپنی خفیہ تدبیر فرماتا ہوں۱۶
تو تم کافروں کو ڈھیل دو انہیں کچھ تھوڑی مہلت دو۱۷