SURAH AL-TATFIF 083_001_036

کم تولنے والوں کی خرابی ہے۱
وہ کہ جب اوروں سے ناپ لیں پورا لیں۲
اور جب انہیں ناپ تول کردی کم کردیں۳
کیا ان لوگوں کو گمان نہیں کہ انہیں اٹھنا ہے۴
ایک عظمت والے دن کے لیے۵
جس دن سب لوگ رب العالمین کے حضور کھڑے ہوں گے۶
بیشک کافروں کی لکھت سب سے نیچی جگہ سجین میں ہے۷
اور تو کیا جانے سجین کیسی ہے۸
وہ لکھت ایک مہر کیا نوشتہ ہے۹
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے۱۰
جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں۱۱
اور اسے نہ جھٹلائے گا مگر ہر سرکش۱۲
جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جائیں کہے اگلوں کی کہانیاں ہیں۱۳
کوئی نہیں بلکہ ان کے دلوں پر زنگ چڑھادیا ہے ان کی کمائیوں نے۱۴
ہاں ہاں بیشک وہ اس دن اپنے رب کے دیدار سے محروم ہیں۱۵
پھر بیشک انہیں جہنم میں داخل ہونا۱۶
پھر کہا جائے گا، یہ ہے وہ جسے تم جھٹلاتے تھے۱۷
ہاں ہاں بیشک نیکوں کی لکھت سب سے اونچا محل علیین میں ہے۱۸
اور تو کیا جانے علیین کیسی ہے۱۹
وہ لکھت ایک مہر کیا نوشتہ ہے۲۰
کہ مقرب جس کی زیارت کرتے ہیں۲۱
بیشک نیکوکار ضرور چین میں ہیں۲۲
تختوں پر دیکھتے ہیں۲۳
تو ان کے چہروں میں چین کی تازگی پہنچانے۲۴
نتھری شراب پلائے جائیں گے جو مہُر کی ہوئی رکھی ہے۲۵
اس کی مہُر مشک پر ہے، اور اسی پر چاہیے کہ للچائیں للچانے والے۲۶
اور اس کی ملونی تسنیم سے ہے۲۷
وہ چشمہ جس سے مقربانِ بارگاہ پیتے ہیں۲۸
بیشک مجرم لوگ ایمان والوں سے ہنسا کرتے تھے۲۹
اور جب وہ ان پر گزرتے تو یہ آپس میں ان پر آنکھوں سے اشارے کرتے۳۰
اور جب (ف۹۳۳ اپنے گھر پلٹتے خوشیاں کرتے پلٹتے۳۱
اور جب مسلمانوں کو دیکھتے کہتے بیشک یہ لوگ بہکے ہوئے ہیں۳۲
اور یہ کچھ ان پر نگہبان بناکر نہ بھیجے گئے۳۳
تو آج ایمان والے کافروں سے ہنستے ہیں۳۴
تختوں پر بیٹھے دیکھتے ہیں۳۵
کیوں کچھ بدلا ملا کافروں کو اپنے کیے کا۳۶