جب آسمان پھٹ پڑے | ۱ |
اور جب تارے جھڑ پڑیں | ۲ |
اور جب سمندر بہادیے جائیں | ۳ |
اور جب قبریں کریدی جائیں | ۴ |
ہر جان، جان لے گی جو اس نے آگے بھیجا اور جو پیچھے | ۵ |
اے آدمی! تجھے کس چیز نے فریب دیا اپنے کرم والے رب سے | ۶ |
جس نے تجھے پیدا کیا پھر ٹھیک بنایا پھر ہموار فرمایا | ۷ |
جس صورت میں چاہا تجھے ترکیب دیا | ۸ |
کوئی نہیں بلکہ تم انصاف ہونے کو جھٹلانتے ہو | ۹ |
اور بیشک تم پر کچھ نگہبان ہیں | ۱۰ |
معزز لکھنے والے | ۱۱ |
جانتے ہیں جو کچھ تم کرو | ۱۲ |
بیشک نِکو کار ضرور چین میں ہیں | ۱۳ |
اور بیشک بدکار ضرور دوزخ میں ہیں | ۱۴ |
انصاف کے دن اس میں جائیں گے | ۱۵ |
اور اس سے کہیں چھپ نہ سکیں گے | ۱۶ |
اور تو کیا جانیں کیسا انصاف کا دن | ۱۷ |
پھر تو کیا جانے کیسا انصاف کا دن | ۱۸ |
جس دن کوئی جان کسی جان کا کچھ اختیار نہ رکھے گی اور سارا حکم اس دن اللہ کا ہے | ۱۹ |