SURAH AL-NAZIAT 079_001_015

قسم ان کی کہ سختی سے جان کھینچیں۱
اور نرمی سے بند کھولیں)۲
اور آسانی سے پیریں۳
پھر آگے بڑھ کر جلد پہنچیں۴
پھر کام کی تدبیر کریں۵
کہ کافروں پر ضرور عذاب ہوگا جس دن تھر تھرائے گی تھرتھرانے والی۶
اس کے پیچھے آئے گی پیچھے آنے والی۷
کتنے دل اس دن دھڑکتے ہوں گے۸
آنکھ اوپر نہ اٹھا سکیں گے۹
کافر کہتے ہیں کیا ہم پھر الٹے پاؤں پلٹیں گے۱۰
کیا ہم جب گلی ہڈیاں ہوجائیں گے۱۱
بولے یوں تو یہ پلٹنا تو نرا نقصان ہے۱۲
تو وہ نہیں مگر ایک جھڑکی۱۳
جبھی وہ کھلے میدان میں آپڑے ہوں گے۱۴
کیا تمہیں موسیٰ کی خبر آئی۱۵