SURAH AL-MURSALAT 077_020_050

کیا ہم نے تمہیں ایک بے قدر پانی سے پیدا نہ فرمایا۲۰
پھر اسے ایک محفوظ جگہ میں رکھا۲۱
ایک معلوم اندازہ تک۲۲
پھر ہم نے اندازہ فرمایا، تو ہم کیا ہی اچھے قادر۲۳
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی۲۴
کیا ہم نے زمین کو جمع کرنے والی نہ کیا۲۵
تمہارے زندوں اور مردوں کی۲۶
اور ہم نے اس میں اونچے اونچے لنگر ڈالے اور ہم نے تمہیں خوب میٹھا پانی پلایا۲۷
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی۲۸
چلو اس کی طرف جسے جھٹلاتے تھے۲۹
چلو اس دھوئیں کے سائے کی طرف جس کی تین شاخیں۳۰
نہ سایہ دے نہ لپٹ سے بچائے۳۱
بیشک دوزخ چنگاریاں اڑاتی ہے۳۲
جیسے اونچے محل گویا وہ زرد رنگ کے اونٹ ہیں۳۳
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی۳۴
یہ دن ہے کہ وہ بول نہ سکیں گے۳۵
اور نہ انہیں اجازت ملے کہ عذر کریں۳۶
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی۳۷
یہ ہے فیصلہ کا دن، ہم نے تمہیں جمع کیا اور سب اگلوں کو۳۸
اب اگر تمہارا کوئی داؤ ہو تو مجھ پر چل لو۳۹
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی۴۰
بیشک ڈر والے سایوں اور چشموں میں ہیں۴۱
اور میووں میں جو ان کا جی چاہے۴۲
کھاؤ اور پیو رچتا ہوا اپنے اعمال کا صلہ۴۳
بیشک نیکوں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں۴۴
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی۴۵
کچھ دن کھالو اور برت لو ضرور تم مجرم ہو۴۶
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی۴۷
اور جب ان سے کہا جائے کہ نماز پڑھو تو نہیں پڑھتے۴۸
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی۴۹
پھر اس کے بعد کون سی بات پر ایمان لائیں گے۵۰