SURAH AL-MURSALAT 077_001_019

قسم ان کی جو بھیجی جاتی ہیں لگاتار۱
پھر زور سے جھونکا دینے والیاں۲
پھر ابھار کر اٹھانے والیاں۳
پھر حق ناحق کو خوب جدا کرنے والیاں۴
پھر ان کی قسم جو ذکر کا لقا کرتی ہیں۵
حجت تمام کرنے یا ڈرانے کو۶
بیشک جس بات کا تم وعدہ دیے جاتے ہو ضرور ہونی ہے۷
پھر جب تارے محو کردیے جائیں۸
اور جب آسمان میں رخنے پڑیں۹
اور جب پہاڑ غبار کرکے اڑا دیے جا ئیں۱۰
اور جب رسولوں کا وقت آئے۱۱
کس دن کے لیے ٹھہرائے گئے تھے۱۲
روز فیصلہ کے لیے۱۳
اور تو کیا جانے وہ روز فیصلہ کیا ہے۱۴
جھٹلانے والوں کی اس دن خرابی۱۵
کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہ فرمایا۱۶
پھر پچھلوں کو ان کے پیچھے پہنچائیں گے۱۷
مجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی کرتے ہیں۱۸
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی۱۹