SURAH AL-QIYAMAH 075_020_040

کوئی نہیں بلکہ اے کافرو! تم پاؤں تلے کی (دنیاوی فائدے کو) عزیز دوست رکھتے ہو۲۰
اور آخرت کو چھوڑ بیٹھے ہو۲۱
کچھ منہ اس دن تر و تازہ ہوں گے۲۲
اپنے رب کا دیکھتے۲۳
اور کچھ منہ اس دن بگڑے ہوئے ہوں گے۲۴
سمجھتے ہوں گے کہ ان کے ساتھ وہ کی جائے گی جو کمر کو توڑ دے۲۵
ہاں ہاں جب جان گلے کو پہنچ جائے گی۲۶
اور کہیں گے کہ ہے کوئی جھاڑ پھونک کرے۲۷
سمجھ لے گا کہ یہ جدائی کی گھڑی ہے۲۸
اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے گی۲۹
اس دن تیرے رب ہی کی طرف ہانکنا ہے۳۰
اس نے نہ تو سچ مانا اور نہ نماز پڑھی۳۱
ہاں جھٹلایا اور منہ پھیرا۳۲
پھر اپنے گھر کو اکڑتا چلا۳۳
تیری خرابی ا ٓ لگی اب آ لگی۳۴
پھر تیری خرابی آ لگی اب آ لگی۳۵
کیا آدمی اس گھمنڈ میں ہے کہ آزاد چھوڑ دیا جائے گا۳۶
کیا وہ ایک بوند نہ تھا اس منی کا کہ گرائی جائے۳۷
پھر خون کی پھٹک ہوا تو اس نے پیدا فرمایا پھر ٹھیک بنایا۳۸
تو اس سے دو جوڑ بنائے مرد اور عورت۳۹
کیا جس نے یہ کچھ کیا وہ مردے نہ جِلا سکے گا۴۰