SURAH AL-QIYAMAH 075_001_019

روزِ قیامت کی قسم! یاد فرماتا ہوں۱
اور اس جان کی قسم! جو اپنے اوپر ملامت کرے۲
کیا آدمی یہ سمجھتا ہے کہ ہم ہرگز اس کی ہڈیاں جمع نہ فرمائیں گے۳
کیوں نہیں ہم قادر ہیں کہ اس کے پور ٹھیک بنادیں۴
بلکہ آدمی چاہتا ہے کہ اس کی نگاہ کے سامنے بدی کرے۵
پوچھتا ہے قیامت کا دن کب ہوگا۶
پھر جس دن آنکھ چوندھیائے گی۷
اور چاند کہے گا۸
اور سورج اور چاند ملادیے جائیں گے۹
اس دن آدمی کہے گا کدھر بھاگ کر جاؤں۱۰
ہرگز نہیں کوئی پناہ نہیں۱۱
اس دن تیرے رب ہی کی طرف جاکر ٹھہرنا ہے۱۲
اس دن آدمی کو اس کا سب اگلا پچھلا جتادیا جائے گا۱۳
بلکہ آدمی خود ہی اپنے حال پر پوری نگاہ رکھتا ہے۱۴
اور اگر اس کے پاس جتنے بہانے ہوں سب لا ڈالے۱۵
جب بھی نہ سنا جائے گا تم یاد کرنے کی جلدی میں قرآن کے ساتھ اپنی زبان کو حرکت نہ دو۱۶
بیشک اس کا محفوظ کرنا اور پڑھنا ہمارے ذمہ ہے۱۷
تو جب ہم اسے پڑھ چکیں اس وقت اس پڑھے ہوئے کی اتباع کرو۱۸
پھر بیشک اس کی باریکیوں کا تم پر ظاہر فرمانا ہمارے ذمہ ہے۱۹