SURAH AL-HAQQAH 069_035_052

تو آج یہاں اس کا کوئی دوست نہیں۳۵
اور نہ کچھ کھانے کو مگر دوزخیوں کا پیپ۳۶
اسے نہ کھائیں گے مگر خطاکار۳۷
تو مجھے قسم ان چیزوں کی جنہیں تم دیکھتے ہو۳۸
اور جنہیں تم نہیں دیکھتے۳۹
بیشک یہ قرآن ایک کرم والے رسول سے باتیں ہیں۴۰
اور وہ کسی شاعر کی بات نہیں کتنا کم یقین رکھتے ہو۴۱
اور نہ کسی کاہن کی بات کتنا کم دھیان کرتے ہو۴۲
اس نے اتارا ہے جو سارے جہان کا رب ہے۴۳
اور اگر وہ ہم پر ایک بات بھی بنا کر کہتے۴۴
ضرور ہم ان سے بقوت بدلہ لیتے۴۵
پھر ان کی رگِ دل کاٹ دیتے۴۶
پھر تم میں کوئی ان کا بچانے والا نہ ہوتا۴۷
اور بیشک یہ قرآن ڈر والوں کو نصیحت ہے۴۸
اور ضرور ہم جانتے ہیں کہ تم کچھ جھٹلانے والے ہیں۴۹
اور بیشک وہ کافروں پر حسرت ہے۵۰
اور بیشک وہ یقین حق ہے۵۱
تو اے محبوب تم اپنے عظمت والے رب کی پاکی بولو۵۲