SURAH AL-WAQUIAH 056_077_096

بیشک یہ عزت والا قرآن ہے۷۷
محفوظ نوشتہ میں۷۸
اسے نہ چھوئیں مگر باوضو۷۹
اتارا ہوا ہے سارے جہان کے رب کا۸۰
تو کیا اس بات میں تم سستی کرتے ہو۸۱
اور اپنا حصہ یہ رکھتے ہو کہ جھٹلاتے ہو۸۲
پھر کیوں نہ ہو جب جان گلے تک پہنچے۸۳
اور تم اس وقت دیکھ رہے ہو۸۴
اور ہم اس کے زیادہ پاس ہیں تم سے مگر تمہیں نگاہ نیں۸۵
تو کیوں نہ ہوا اگر تمہیں بدلہ ملنا نہیں۸۶
کہ اسے لوٹا لاتے اگر تم سچے ہو۸۷
پھر وہ مرنے والا اگر مقربوں سے ہے۸۸
تو راحت ہے اور پھول اور چین کے باغ۸۹
اور اگر دہنی طرف والوں سے ہو۹۰
تو اے محبوب تم پر سلام دہنی طرف والوں سے۹۱
اور اگر جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہو۹۲
تو اس کی مہمانی کھولتا پانی۹۳
اور بھڑکتی آگ میں دھنسانا۹۴
یہ بیشک اعلیٰ درجہ کی یقینی بات ہے۹۵
تو اے محبوب تم اپنے عظمت والے رب کے نام کی پاکی بولو۹۶