SURAH AL-WAQUIAH 056_051_076

پھر بیشک تم اے گمراہو جھٹلانے والو۵۱
ضرور تھوہر کے پیڑ میں سے کھاؤ گے۵۲
پھر اس سے پیٹ بھرو گے۵۳
پھر اس پر کھولتا پانی پیو گے۵۴
پھر ایسا پیو گے جیسے سخت پیاسے اونٹ پئیں۵۵
یہ ان کی مہمانی ہے انصاف کے دن۵۶
ہم نے تمہیں پیدا کیا تو تم کیوں نہیں سچ مانتے۵۷
تو بھلا دیکھو تو وہ منی جو گراتے ہو۵۸
کیا تم اس کا آدمی بناتے ہو یا ہم بنانے والے ہیں۵۹
ہم نے تم میں مرنا ٹھہرایا اور ہم اس سے ہارے نہیں۶۰
کہ تم جیسے اور بدل دیں اور تمہاری صورتیں وہ کردیں جس کی تمہیں حبر نہیں۶۱
اور بیشک تم جان چکے ہو پہلی اٹھان پھر کیوں نہیں سوچتے۶۲
تو بھلا بتاؤ تو جو بوتے ہو۶۳
کیا تم اس کی کھیتی بناتے ہو یا ہم بنانے والے ہیں۶۴
ہم چاہیں تو اسے روندن (پامال) کردیں پھر تم باتیں بناتے رہ جاؤ۶۵
کہ ہم پر چٹی پڑی۶۶
بلکہ ہم بے نصیب رہے۶۷
تو بھلا بتاؤ تو وہ پانی جو پیتے ہو۶۸
کیا تم نے اسے بادل سے اتارا یا ہم ہیں اتارنے والے۶۹
ہم چاہیں تو اسے کھاری کردیں پھر کیوں نہیں شکر کرتے۷۰
تو بھلا بتاؤں تو وہ آگ جو تم روشن کرتے ہو۷۱
کیا تم نے اس کا پیڑ پیدا کیا یا ہم ہیں پیدا کرنے والے۷۲
ہم نے اسے جہنم کا یادگار بنایا اور جنگل میں مسافروں کا فائدہ۷۳
تو اے محبوب تم پاکی بولو اپنے عظمت والے رب کے نام کی۷۴
تو مجھے قسم ہے ان جگہوں کی جہاں تارے ڈوبتے ہیں۷۵
اور تم سمجھو تو یہ بڑی قسم ہے۷۶