SURAH AL-WAQUIAH 056_017_050

ان کے گرد لیے پھریں گے ہمیشہ رہنے والے لڑکے۱۷
کوزے اور آفتابے اور جام اور آنکھوں کے سامنے بہتی شراب۱۸
کہ اس سے نہ انہیں درد سر ہو اور نہ ہوش میں فرق آئے۱۹
اور میوے جو پسند کریں۲۰
اور پرندوں کا گوشت جو چاہیں۲۱
اور بڑی آنکھ والیاں حوریں۲۲
جیسے چھپے رکھے ہوئے موتی۲۳
صلہ ان کے اعمال کا۲۴
اس میں نہ سنیں گے نہ کوئی بیکار با ت نہ گنہگاری۲۵
ہاں یہ کہنا ہوگا سلام سلام۲۶
اور دہنی طرف والے کیسے دہنی طرف والے۲۷
بے کانٹوں کی بیریوں میں۲۸
اور کیلے کے گچھوں میں۲۹
اور ہمیشہ کے سائے میں۳۰
اور ہمیشہ جاری پانی میں۳۱
اور بہت سے میووں میں۳۲
جو نہ ختم ہوں اور نہ روکے جائیں۳۳
اور بلند بچھونوں میں۳۴
بیشک ہم نے ان عورتوں کو اچھی اٹھان اٹھایا۳۵
تو انہیں بنایا کنواریاں اپنے شوہر پر پیاریاں۳۶
انہیں پیار دلائیاں ایک عمر والیاں۳۷
دہنی طرف والوں کے لیے۳۸
اگلوں میں سے ایک گروہ۳۹
اور پچھلوں میں سے ایک گروہ۴۰
اور بائیں طرف والے کیسے بائیں طرف والے۴۱
جلتی ہوا اور کھولتے پانی میں۴۲
اور جلتے دھوئیں کی چھاؤں میں۴۳
جو نہ ٹھنڈی نہ عزت کی۴۴
بیشک وہ اس سے پہلے نعمتوں میں تھے۴۵
اور اس بڑے گناہ کی ہٹ (ضد) رکھتے تھے۴۶
اور کہتے تھے کیا جب ہم مرجائیں اور ہڈیاں ہوجائیں تو کیا ضرور ہم اٹھائے جائیں گے۴۷
اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی۴۸
تم فرماؤ بیشک سب اگلے اور پچھلے۴۹
ضرور اکٹھے کیے جائیں گے، ایک جانے ہوئے دن کی میعاد پر۵۰