SURAH AL-WAQUIAH 056_001_016

جب ہولے گی وہ ہونے والی۱
اس وقت اس کے ہونے میں کسی کو انکار کی گنجائش نہ ہوگی۲
کسی کو پست کرنے والی کسی کو بلندی دینے والی۳
جب زمین کانپے گی تھرتھرا کر۴
اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجائیں گے چُورا ہوکر۵
تو ہوجائیں گے جیسے روزن کی دھوپ میں غبار کے باریک ذرے پھیلے ہوئے۶
اور تین قسم کے ہوجاؤ گے۷
تو دہنی طرف والے کیسے دہنی طرف والے۸
اور بائیں طرف والے کیسے بائیں طرف والے۹
اور جو سبقت لے گئے وہ تو سبقت ہی لے گئے۱۰
وہی مقربِ بارگاہ ہیں۱۱
چین کے باغوں میں۱۲
اگلوں میں سے ایک گروہ۱۳
اور پچھلوں میں سے تھوڑے۱۴
جڑاؤ تختوں پر ہوں گے۱۵
ان پر تکیہ لگائے ہوئے آمنے سامنے۱۶