SURAH-AL-RAHMAN 055_041_078

مجرم اپنے چہرے سے پہچانے جائیں گے تو ماتھا اور پاؤں پکڑ کر جہنم میں ڈالے جائیں گے۴۱
تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے۴۲
یہ ہے وہ جہنم جسے مجرم جھٹلاتے ہیں۴۳
پھیرے کریں گے اس میں اور انتہا کے جلتے کھولتے پانی میں۴۴
تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے۴۵
اور جو اپنے رب کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرے اس کے لیے دو جنتیں ہیں۴۶
تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے۴۷
بہت سی ڈالوں والیاں۴۸
تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے۴۹
ان میں دو چشمے بہتے ہیں۵۰
تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے۵۱
ان میں ہر میوہ دو دو قسم کا۵۲
تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے۵۳
اور ایسے بچھونوں پر تکیہ لگائے جن کا اَستر قناویز کا اور دونوں کے میوے اتنے جھکے ہوئے کہ نیچے سے چن لو۵۴
تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے۵۵
ان بچھونوں پر وہ عورتیں ہیں کہ شوہر کے سوا کسی کو آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتیں ان سے پہلے انہیں نہ چھوا کسی آدمی اور نہ جِن نے۵۶
تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے۵۷
گویا وہ لعل اور یاقوت اور مونگا ہیں۵۸
تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے۵۹
نیکی کا بدلہ کیا ہے مگر نیکی۶۰
تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے۶۱
اور ان کے سوا دو جنتیں اور ہیں۶۲
تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے۶۳
نہایت سبزی سے سیاہی کی جھلک دے رہی ہیں۶۴
تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے۶۵
ان میں دو چشمے ہیں چھلکتے ہوئے۶۶
تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے۶۷
ان میں میوے اور کھجوریں اور انار ہیں۶۸
تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے۶۹
ان میں عورتیں ہیں عادت کی نیک صورت کی اچھی۷۰
تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے۷۱
حوریں ہیں خیموں میں پردہ نشین۷۲
تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے۷۳
ان سے پہلے انہیں ہاتھ نہ لگایا کسی آدمی اور نہ کسی جِن نے۷۴
تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے۷۵
تکیہ لگائے ہوئے سبز بچھونوں اور منقش خوبصورت چاندنیوں پر۷۶
تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے۷۷
بڑی برکت والا ہے تمہارے رب کا نام جو عظمت اور بزرگی والا۷۸