SURAH-AL-RAHMAN 055_001_016

رحمٰن۱
نے اپنے محبوب کو قرآن سکھایا۲
انسانیت کی جان محمد کو پیدا کیا۳
ما کان وما یکون کا بیان انہیں سکھایا۴
سورج اور چاند حساب سے ہیں۵
اور سبزے اور پیڑ سجدہ کرتے ہیں۶
اور آسمان کو اللہ نے بلند کیا اور ترازو رکھی۷
کہ ترازو میں بے اعتدالی نہ کرو۸
اور انصاف کے ساتھ تول قائم کرو اور وزن نہ گھٹاؤ۹
اور زمین رکھی مخلوق کے لیے۱۰
اس میں میوے اور غلاف والی کھجوریں۱۱
اور بھُس کے ساتھ اناج اور خوشبو کے پھول۱۲
تو اے جن و انس! تم دونوں اپنے رب کی کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے۱۳
اس نے آدمی کو بنا یا بجتی مٹی سے جیسے ٹھیکری۱۴
اور جن کو پیدا فرمایا آگ کے لُوکے (لپیٹ) سے۱۵
تو تم دونوں اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے۱۶