SURAH AL-QAMAR 054_028_055

اور انہیں خبر دے دے کہ پانی ان میں حصوں سے ہے ہر حصہ پر وہ حاضر ہو جس کی باری ہے۲۸
تو انہوں نے اپنے ساتھی کو پکارا تو اس نے لے کر اس کی کونچیں کاٹ دیں۲۹
پھر کیسا ہوا میرا عذاب اور ڈر کے فرمان۳۰
بیشک ہم نے ان پر ایک چنگھاڑ بھیجی جبھی وہ ہوگئے جیسے گھیرا بنانے والے کی بچی ہوئی گھاس سوکھی روندی ہوئی۳۱
اور بیشک ہم نے آسان کیا قرآن یاد کرنے کے لیے تو ہے کوئی یاد کرنے والا۳۲
لوط کی قوم نے رسولوں کو جھٹلایا۳۳
بیشک ہم نے ان پر پتھراؤ بھیجا سوائے لو ط کے گھر والوں کے ہم نے انہیں پچھلے پہر بچالیا۳۴
اپنے پاس کی نعمت فرماکر، ہم یونہی صلہ دیتے ہیں اسے جو شکر کرے۳۵
اور بیشک اس نے انہیں ہماری گرفت سے ڈرایا تو انہوں نے ڈر کے فرمانوں میں شک کیا۳۶
انہوں نے اسے اس کے مہمانوں سے پھسلانا چاہا تو ہم نے ان کی آنکھیں میٹ دی (چوپٹ کردیں) فرمایا چکھو میرا عذاب اور ڈر کے فرمان۳۷
اور بیشک صبح تڑکے ان پر ٹھہرنے والا عذاب آیا۳۸
تو چکھو میرا عذاب اور ڈر کے فرمان۳۹
اور بیشک ہم نے آسان کیا قرآن یاد کرنے کے لیے تو ہے کوئی یاد کرنے والا۴۰
اور بیشک فرعون والوں کے پاس رسول آئے۴۱
انہوں نے ہماری سب نشانیاں جھٹلائیں تو ہم نے ان پر گرفت کی جو ایک عزت والے اور عظیم قدرت والے کی شان تھی۴۲
کیا تمہارے کافر ان سے بہتر ہیں یا کتابوں میں تمہاری چھٹی لکھی ہوئی ہے۴۳
یا یہ کہتے ہیں کہ ہم سب مل کر بدلہ لے لیں گے۴۴
اب بھگائی جاتی ہے یہ جماعت اور پیٹھیں پھیردیں گے۴۵
بلکہ ان کا وعدہ قیامت پر ہے اور قیامت نہایت کڑوی اور سخت کڑوی۴۶
بیشک مجرم گمراہ اور دیوانے ہیں۴۷
جس دن آگ میں اپنے مونہوں پر گھسیٹے جائیں گے اور فرمایا جائے گا، چکھو دوزخ کی آنچ۴۸
بیشک ہم نے ہر چیز ایک اندازہ سے پیدا فرمائی۴۹
اور ہمارا کام تو ایک بات کی بات ہے جیسے پلک مارنا۵۰
اور بیشک ہم نے تمہاری وضع کے ہلاک کردیے تو ہے کوئی دھیان کرنے والا۵۱
اور انہوں نے جو کچھ کیا سب کتابوں میں ہے۵۲
اور ہر چھوٹی بڑی چیز لکھی ہوئی ہے۵۳
بیشک پرہیزگار باغوں اور نہر میں ہیں۵۴
سچ کی مجلس میں عظیم قدرت والے بادشاہ کے حضور۵۵