SURAH AL-NAJM 053_045_062

اور یہ کہ اسی نے دو جوڑے بنائے نر اور مادہ۴۵
نطفہ سے جب ڈالا جائے۴۶
اور یہ کہ اسی کے ذمہ ہے پچھلا اٹھانا (دوبارہ زندہ کرنا)۴۷
اور یہ کہ اسی نے غنیٰ دی اور قناعت دی۴۸
او ریہ کہ وہی ستارہ شِعریٰ کا رب ہے۴۹
اور یہ کہ اسی نے پہلی عاد کو ہلاک فرمایا۵۰
اور ثمود کو تو کوئی باقی نہ چھوڑا۵۱
اور ان سے پہلے نوح کی قوم کو بیشک وہ ان سے بھی ظالم اور سرکش تھے۵۲
اور اس نے الٹنے والی بستی کو نیچے گرایا۵۳
تو اس پر چھایا جو کچھ چھایا۵۴
تو اے سننے والے اپنے رب کی کون سی نعمتوں میں شک کرے گا۵۵
یہ ایک ڈر سنانے والے ہیں اگلے ڈرانے والوں کی طرح۵۶
پاس آئی پاس آنے والی۵۷
اللہ کے سوا اس کا کوئی کھولنے والا نہیں۵۸
تو کیا اس بات سے تم تعجب کرتے ہو۵۹
اور ہنستے ہو اور روتے نہیں۶۰
اور تم کھیل میں پڑے ہو۶۱
تو اللہ کے لیے سجدہ اور اس کی بندگی کرو۶۲