SURAH AL-NAJM 053_027_044

بیشک وہ جو آخرت پر ایمان رکھتے نہیں ملائکہ کا نام عورتوں کا سا رکھتے ہیں۲۷
اور انہیں اس کی کچھ خبر نہیں، وہ تو نرے گمان کے پیچھے ہیں، اور بیشک گمان یقین کی جگہ کچھ کام نہیں دیتا۲۸
تو تم اس سے منہ پھیر لو، جو ہماری یاد سے پھرا اور اس نے نہ چاہی مگر دنیا کی زندگی۲۹
یہاں تک ان کے علم کی پہنچ ہے بیشک تمہارا خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بہکا اور وہ خوب جانتا ہے جس نے راہ پائی۳۰
اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں تاکہ برائی کرنے والوں کو ان کے کیے کا بدلہ دے اور نیکی کرنے والوں کو نہایت اچھا صلہ عطا فرمائے۳۱
وہ جو بڑے گناہوں اور بے حیائیوں سے بچتے ہیں مگر اتنا کہ گناہ کے پاس گئے اور رک گئے بیشک تمہارے رب کی مغفرت وسیع ہے، وہ تمہیں خوب جانتا ہے تمہیں مٹی سے پیدا کیا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں حمل تھے، تو آپ اپنی جانوں کو ستھرا نہ بتاؤ وہ خوب جانتا ہے جو پرہیزگار ہیں۳۲
تو کیا تم نے دیکھا جو پھر گیا۳۳
اور کچھ تھوڑا سا دیا اور روک رکھا۳۴
کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے تو وہ دیکھ رہا ہے۳۵
کیا اسے اس کی خبر نہ آئی جو صحیفوں میں ہے موسیٰ کے۳۶
اور ابراہیم کے جو پورے احکام بجالایا۳۷
کہ کوئی بوجھ اٹھانے والی جان دوسری کا بوجھ نہیں اٹھاتی۳۸
اور یہ کہ آدمی نہ پاے گا مگر اپنی کوشش۳۹
اور یہ کہ اس کی کو شش عنقر یب دیکھی جاے گی۴۰
پھر اس کا بھرپور بدلا دیا جائے گا۴۱
اور یہ کہ بیشک تمہارے رب ہی کی طرف انتہا ہے۴۲
اور یہ کہ وہی ہے جس نے ہنسایا اور رلایا۴۳
اور یہ کہ وہی ہے جس نے مارا اور جِلایا۴۴