| طور کی قسم | ۱ |
| اور اس نوشتہ کی | ۲ |
| جو کھلے دفتر میں لکھا ہے | ۳ |
| اور بیت معمور | ۴ |
| اور بلند چھت | ۵ |
| اور سلگائے ہوئے سمندر کی | ۶ |
| بیشک تیرے رب کا عذاب ضرور ہونا ہے | ۷ |
| اسے کوئی ٹالنے والا نہیں | ۸ |
| جس دن آسمان ہلنا سا ہلنا ہلیں گے | ۹ |
| اور پہاڑ چلنا سا چلنا چلیں گے | ۱۰ |
| تو اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے | ۱۱ |
| وہ جو مشغلہ میں کھیل رہے ہیں | ۱۲ |
| جس دن جہنم کی طرف دھکا دے کر دھکیلے جائیں گے | ۱۳ |
| یہ ہے وہ آگ جسے تم جھٹلاتے تھے | ۱۴ |