SURAH AL-ZARIAT 051_052_060

یونہی جب ان سے اگلوں کے پاس کوئی رسول تشریف لایا تو یہی بولے کہ جادوگر ہے یا دیوانہ۵۲
کیا آپس میں ایک دوسرے کو یہ بات کہہ مرے ہیں بلکہ وہ سرکش لوگ ہیں۵۳
تو اے محبوب! تم ان سے منہ پھیر لو تو تم پر کچھ الزام نہیں۵۴
اور سمجھاؤ کہ سمجھانا مسلمانوں کو فائدہ دیتا ہے۵۵
اور میں نے جن اور آدمی اتنے ہی لیے بنائے کہ میری بندگی کریں۵۶
میں ان سے کچھ رزق نہیں مانگتا اور نہ یہ چاہتا ہوں کہ وہ مجھے کھانا دیں۵۷
بیشک اللہ ہی بڑا رزق دینے والا قوت والا قدرت والا ہے۵۸
تو بیشک ان ظالموں کے لیے عذاب کی ایک باری ہے جیسے ان کے ساتھ والوں کے لیے ایک باری تھی تو مجھ سے جلدی نہ کریں۵۹
تو کافروں کی خرابی ہے ان کے اس دن سے جس کا وعدہ دیے جاتے ہیں۶۰