| بیشک فیصلہ کا دن ان سب کی میعاد ہے | ۴۰ |
| جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہ آئے گا اور نہ ان کی مدد ہوگی | ۴۱ |
| مگر جس پر اللہ رحم کرے بیشک وہی عزت والا مہربان ہے | ۴۲ |
| بیشک تھوہڑ کا پیڑ | ۴۳ |
| گنہگاروں کی خوراک ہے | ۴۴ |
| گلے ہوئے تانبے کی طرح پیٹوں میں جوش مارتا ہے | ۴۵ |
| جیسا کھولتا پانی جوش مارے | ۴۶ |
| اسے پکڑو ٹھیک بھڑکتی آگ کی طرف بزور گھسیٹتے لے جاؤ | ۴۷ |
| پھر اس کے سر کے اوپر کھولتے پانی کا عذاب ڈالو | ۴۸ |
| چکھ، ہاں ہاں تو ہی بڑا عزت والا کرم والا ہے | ۴۹ |
| بیشک یہ ہے وہ جس میں تم شبہہ کرتے تھے | ۵۰ |
| بیشک ڈر والے امان کی جگہ میں ہیں | ۵۱ |
| باغوں اور چشموں میں | ۵۲ |
| پہنیں گے کریب اور قنادیز آمنے سامنے | ۵۳ |
| یونہی ہے، اور ہم نے انہیں بیاہ دیا نہایت سیاہ اور روشن بڑی آنکھوں والیوں سے | ۵۴ |
| اس میں ہر قسم کا میوہ مانگیں گے امن و امان سے | ۵۵ |
| اس میں پہلی موت کے سوا پھر موت نہ چکھیں گے اور اللہ نے انہیں آگ کے عذاب سے بچالیا | ۵۶ |
| تمہارے رب کے فضل سے، یہی بڑی کامیابی ہے | ۵۷ |
| تو ہم نے اس قرآن کو تمہاری زبان میں آسان کیا کہ وہ سمجھیں | ۵۸ |
| تو تم انتظار کرو وہ بھی کسی انتظار میں ہیں | ۵۹ |