SURAH AL-DOKHAN 044_019_039

اور اللہ کے مقابل سرکشی نہ کرو، میں تمہارے پاس ایک روشن سند لاتا ہوں۱۹
اور میں پناہ لیتا ہوں اپنے رب اور تمہارے رب کی اس سے کہ تم مجھے سنگسار کرو۲۰
اور اگر میرا یقین نہ لاؤ تو مجھ سے کنارے ہوجاؤ۲۱
تو اس نے اپنے رب سے دعا کی کہ یہ مجرم لوگ ہیں۲۲
ہم نے حکم فرمایا کہ میرے بندوں کو راتوں رات لے نکل ضرور تمہارا پیچھا کیا جائے گا۲۳
اور دریا کو یونہی جگہ جگہ سے چھوڑ دے بیشک وہ لشکر ڈبو دیا جائے گا۲۴
کتنے چھوڑ گئے باغ اور چشمے۲۵
او رکھیت اور عمدہ مکانات۲۶
اور نعمتیں جن میں فارغ البال تھے۲۷
ہم نے یونہی کیا اور ان کا وارث دوسری قوم کو کردیا۲۸
تو ان پر آسمان اور زمین نہ روئے اور انہیں مہلت نہ دی گئی۲۹
اور بیشک ہم نے بنی اسرائیل کو ذلت کے عذاب سے نجات بخشی۳۰
فرعون سے، بیشک وہ متکبر حد سے بڑھنے والوں سے۳۱
اور بیشک ہم نے انہیں دانستہ چن لیا اس زمانے والوں سے۳۲
ہم نے انہیں وہ نشانیاں عطا فرمائیں جن میں صریح انعام تھا۳۳
بیشک یہ کہتے ہیں۳۴
وہ تو نہیں مگر ہمارا ایک دفعہ کا مرنا اور ہم اٹھائے نہ جائیں گے۳۵
تو ہمارے باپ دادا کو لے آؤ اگر تم سچے ہو۳۶
کیا وہ بہتر ہیں یا تبع کی قوم اور جو ان سے پہلے تھے ہم نے انہیں ہلاک کردیا بیشک وہ مجرم لوگ تھے۳۷
اور ہم نے نہ بنائے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے کھیل کے طور پر۳۸
ہم نے انہیں نہ بنایا مگر حق کے ساتھ لیکن ان میں اکثر جانتے نہیں۳۹