| حٰمٓ | ۱ |
| قسم اس روشن کتاب کی | ۲ |
| بیشک ہم نے اسے برکت والی رات میں اتارا بیشک ہم ڈر سنانے والے ہیں | ۳ |
| اس میں بانٹ دیا جاتا ہے ہر حکمت والا کام | ۴ |
| ہمارے پاس کے حکم سے، بیشک ہم بھیجنے والے ہیں | ۵ |
| تمہارے رب کی طرف سے رحمت، بیشک وہی سنتا جانتا ہے | ۶ |
| وہ جو رب ہے آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے، اگر تمہیں یقین ہو | ۷ |
| اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں وہ جِلائے اور مارے، تمہارا رب اور تمہارے اگلے باپ دادا کا رب | ۸ |
| بلکہ وہ شک میں پڑے کھیل رہے ہیں | ۹ |
| تو تم اس دن کے منتظر رہو جب آسمان ایک ظاہر دھواں لائے گا | ۱۰ |
| کہ لوگوں کو ڈھانپ لے گا یہ ہے دردناک عذاب | ۱۱ |
| اس دن کہیں گے، اے ہمارے رب! ہم پر سے عذاب کھول دے ہم ایمان لاتے ہیں | ۱۲ |
| کہاں سے ہو انہیں نصیحت ماننا حالانکہ ان کے پاس صاف بیان فرمانے والا رسول تشریف لاچکا | ۱۳ |
| اس سے روگرداں ہوئے اور بولے سکھایا ہوا دیوانہ ہے | ۱۴ |
| ہم کچھ دنوں کو عذاب کھولے دیتے ہیں تم پھر وہی کرو گے | ۱۵ |
| جس دن ہم سب سے بڑی پکڑ پکڑیں گے بیشک ہم بدلہ لینے والے ہیں | ۱۶ |
| اور بیشک ہم نے ان سے پہلے فرعون کی قوم کو جانچا اور ان کے پاس ایک معزز رسول تشریف لایا | ۱۷ |
| کہ اللہ کے بندوں کو مجھے سپرد کردو بیشک میں تمہارے لیے امانت والا رسول ہوں | ۱۸ |