حٰمٓ | ۱ |
روشن کتاب کی قسم | ۲ |
ہم نے اسے عربی قرآن اتارا کہ تم سمجھو | ۳ |
اور بیشک وہ اصل کتاب میں ہمارے پاس ضرور بلندی و حکمت والا ہے | ۴ |
تو کیا ہم تم سے ذکر کا پہلو پھیردیں اس پر کہ تم لوگ حد سے بڑھنے والے ہو | ۵ |
اور ہم نے کتنے ہی غیب بتانے والے (نبی) اگلوں میں بھیجے | ۶ |
اور ان کے پاس جو غیب بتانے والا (نبی) آیا اس کی ہنسی ہی بنایا کیے | ۷ |
تو ہم نے وہ ہلاک کردیے جو ان سے بھی پکڑ میں سخت تھے اور اگلوں کا حال گزر چکا ہے | ۸ |
اور اگر تم ان سے پوچھو کہ آسمان اور زمین کس نے بنائے تو ضرور کہیں گے انہیں بنایا اس عزت والے علم والے نے | ۹ |
جس نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا کیا اورتمہارے لیے اس میں راستے کیے کہ تم راہ پاؤ | ۱۰ |