اور بولے ہمیں کیا ہوا ہم ان مردوں کو نہیں دیکھتے جنہیں برا سمجھتے تھے | ۶۲ |
کیا ہم نے انہیں ہنسی بنالیا یا آنکھیں ان کی طرف سے پھر گئیں | ۶۳ |
بیشک یہ ضرور حق ہے دوزخیوں کا باہم جھگڑ | ۶۴ |
تم فرماؤ میں ڈر سنانے والا ہی ہوں اور معبود کوئی نہیں مگر ایک اللہ سب پر غالب | ۶۵ |
مالک آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے صاحب عزت بڑا بخشنے والا | ۶۶ |
تم فرماؤ وہ بڑی خبر ہے | ۶۷ |
تم اس سے غفلت میں ہو | ۶۸ |
مجھے عالم بالا کی کیا خبر تھی جب وہ جھگڑتے تھے | ۶۹ |
مجھے تو یہی وحی ہوتی ہے کہ میں نہیں مگر روشن ڈر سنانے والا | ۷۰ |
جب تمہارے رب نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں مٹی سے انسان بناؤں گا | ۷۱ |
پھر جب میں اسے ٹھیک بنالوں اور اس میں اپنی طرف کی روح پھونکوں تو تم اس کے لیے سجدے میں گرنا | ۷۲ |
تو سب فرشتو ں نے سجدہ کیا ایک ایک نے کہ کوئی باقی نہ رہا | ۷۳ |
مگر ابلیس نے اس نے غرور کیا اور وہ تھا ہی کافروں میں | ۷۴ |
فرمایا اے ابلیس تجھے کس چیز نے روکا کہ تو اس کے لیے سجدہ کرے جسے میں نے اپنے ہاتھوں سے بنایا تجھے غرور آگیا یا تو تھا ہی مغروروں میں | ۷۵ |
بولا میں اس سے بہتر ہوں تو نے مجھے آگ سے بنایا اور اسے مٹی سے پیدا کیا | ۷۶ |
فرمایا تو جنت سے نکل جا کہ تو راندھا (لعنت کیا) گیا | ۷۷ |
اور بیشک تجھ پر میری لعنت ہے قیامت تک | ۷۸ |
بولا اے میرے رب ایسا ہے تو مجھے مہلت دے اس دن تک کہ اٹھائے جائیں | ۷۹ |
فرمایا تو تُو مہلت والوں میں ہے | ۸۰ |
اس جانے ہوئے وقت کے دن تک | ۸۱ |
بولا تیری عزت کی قسم ضرور میں ان سب کو گمراہ کردوں گا | ۸۲ |
مگر جو ان میں تیرے چنے ہوئے بندے ہیں | ۸۳ |
فرمایا تو سچ یہ ہے اور میں سچ ہی فرماتا ہوں | ۸۴ |
بیشک میں ضرور جہنم بھردوں گا تجھ سے اور ان میں سے جتنے تیری پیروی کریں گے سب سے | ۸۵ |
تم فرماؤ میں اس قرآن پر تم سے کچھ اجر نہیں مانگتا اور میں بناوٹ والوں سے نہیں | ۸۶ |
وہ تو نہیں مگر نصیحت سارے جہان کے لیے | ۸۷ |
اور ضرور ایک وقت کے بعد تم اس کی خبر جانو گے | ۸۸ |