اور ہم نے اسے اس کے گھر والے اور ان کے برابر اور عطا فرمادیے اپنی رحمت کرنے اور عقلمندوں کی نصیحت کو | ۴۳ |
اور فرمایا کہ اپنے ہاتھ میں ایک جھاڑو لے کر اس سے مار دے اور قسم نہ توڑ بے ہم نے اسے صابر پایا کیا اچھا بندہ بیشک وہ بہت رجوع لانے والا ہے | ۴۴ |
اور یاد کرو ہمارے بندوں ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب قدرت اور علم والوں کو | ۴۵ |
بیشک ہم نے انہیں ایک کھری بات سے امتیاز بخشا کہ وہ اس گھر کی یاد ہے | ۴۶ |
اور بیشک وہ ہمارے نزدیک چُنے ہوئے پسندیدہ ہیں | ۴۷ |
اور یاد کرو اسماعیل اور یسع اور ذو الکفل کو اورسب اچھے ہیں | ۴۸ |
یہ نصیحت ہے اور بیشک پرہیزگاروں کا ٹھکانا | ۴۹ |
بھلا بسنے کے باغ ان کے لیے سب دروازے کھلے ہوئے | ۵۰ |
ان میں تکیہ لگائے ان میں بہت سے میوے اور شراب مانگتے ہیں | ۵۱ |
اور ان کے پاس وہ بیبیاں ہیں کہ اپنے شوہر کے سوا اور کی طرف آنکھ نہیں اٹھاتیں، ایک عمر کی | ۵۲ |
یہ ہے وہ جس کا تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے حساب کے دن | ۵۳ |
بیشک یہ ہمارا رزق ہے کہ کبھی ختم نہ ہوگا | ۵۴ |
ان کو تو یہ ہے اور بیشک سرکشوں کا برا ٹھکانا | ۵۵ |
جہنم کہ اس میں جائیں گے تو کیا ہی برا بچھونا | ۵۶ |
ان کو یہ ہے تو اسے چکھیں کھولتا پانی اور پیپ | ۵۷ |
اور اسی شکل کے اور جوڑے | ۵۸ |
ان سے کہا جائے گا یہ ایک اور فوج تمہارے ساتھ دھنسی پڑتی ہے جو تمہاری تھی وہ کہیں گے ان کو کھلی جگہ نہ ملیو آگ میں تو ان کو جانا ہی ہے | ۵۹ |
وہاں بھی تنگ جگہ میں رہیں تابع بولے بلکہ تمہیں کھلی جگہ نہ ملیو، یہ مصیبت تم ہمارے آگے لائے تو کیا ہی برا ٹھکانا | ۶۰ |
وہ بولے اے ہمارے رب جو یہ مصیبت ہمارے آگے لایا اسے آگ میں دُونا عذاب بڑھا | ۶۱ |