SURAH AL-SAFFAT 037_127_153

پھر انہو ں نے اسے جھٹلایا تو وہ ضرور پکڑے آئیں گے۱۲۷
مگر اللہکے چُنے ہوئے بندے۱۲۸
اور ہم نے پچھلوں میں اس کی ثنا باقی رکھی۱۲۹
سلام ہو الیاس پر۱۳۰
بیشک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو۱۳۱
بیشک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہے۱۳۲
اور بیشک لوط پیغمبروں میں ہے۱۳۳
جبکہ ہم نے اسے اور اس کے سب گھر والوں کو نجات بخشی۱۳۴
مگر ایک بڑھیا کہ رہ جانے والوں میں ہوئی۱۳۵
پھر دوسروں کو ہم نے ہلاک فرمادیا۱۳۶
او ربیشک تم ان پر گزرتے ہو صبح کو۱۳۷
اور رات میں تو کیا تمہیں عقل نہیں۱۳۸
اور بیشک یونس پیغمبروں سے ہے۱۳۹
جبکہ بھری کشتی کی طرف نکل گیا۱۴۰
تو قرعہ ڈالا تو ڈھکیلے ہوؤں میں ہوا۱۴۱
پھر اسے مچھلی نے نگل لیا اور وہ اپنے آپ کو ملامت کرتا تھا۱۴۲
تو اگر وہ تسبیح کرنے والا نہ ہوتا۱۴۳
ضرور اس کے پیٹ میں رہتا جس دن تک لوگ اٹھائے جائیں گے۱۴۴
پھر ہم نے اسے میدان میں ڈال دیا اور وہ بیمار تھا۱۴۵
اور ہم نے اس پر کدو کا پیڑ اگایا۱۴۶
اور ہم نے اسے لاکھ آدمیوں کی طرف بھیجا بلکہ زیادہ۱۴۷
تو وہ ایمان لے آئے تو ہم نے انہیں ایک وقت تک برتنے دیا۱۴۸
تو ان سے پوچھو کیا تمہارے رب کے لیے بیٹیاں ہیں اور ان کے بیٹے۱۴۹
یا ہم نے ملائکہ کو عورتیں پیدا کیا اور وہ حاضر تھے۱۵۰
سنتے ہو بیشک وہ اپنے بہتان سے کہتے ہیں۱۵۱
کہ اللہ کی اولاد ہے اور بیشک وہ ضرور جھوٹے ہیں۱۵۲
کیا اس نے بیٹیاں پسند کیں بیٹے چھوڑ کر۱۵۳