SURAH AL-SAFFAT 037_103_126

تو جب ان دونوں نے ہمارے حکم پر گردن رکھی اور باپ نے بیٹے کو ماتھے کے بل لٹایا اس وقت کا حال نہ پوچھ۱۰۳
اور ہم نے اسے ندائی فرمائی کہ اے ابراہیم۱۰۴
بیشک تو نے خواب سچ کردکھایا ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو۱۰۵
بیشک یہ روشن جانچ تھی۱۰۶
اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس کے فدیہ میں دے کر اسے بچالیا۱۰۷
اور ہم نے پچھلوں میں اس کی تعریف باقی رکھی۱۰۸
سلام ہو ابراہیم پر۱۰۹
ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو۱۱۰
بیشک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہیں۱۱۱
اور ہم نے اسے خوشخبری دی اسحاق کی کہ غیب کی خبریں بتانے والا نبی ہمارے قربِ خاص کے سزاواروں میں۱۱۲
اور ہم نے برکت اتاری اس پر اور اسحاق پر اور ان کی اولاد میں کوئی اچھا کام کرنے والا اور کوئی اپنی جان پر صریح ظلم کرنے والا۱۱۳
اور بیشک ہم نے موسیٰ اور ہارون پر احسان فرمایا۱۱۴
اور انہیں اور ان کی قوم کو بڑی سختی سے نجات بخشی۱۱۵
اور ان کی ہم نے مدد فرمائی تو وہی غالب ہوئے۱۱۶
اور ہم نے ان دونوں کو روشن کتاب عطا فرمائی۱۱۷
اور ان کو سیدھی راہ دکھائی۱۱۸
اور پچھلوں میں ان کی تعریف باقی رکھی۱۱۹
سلام ہو موسیٰ اور ہارون پر۱۲۰
بیشک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو۱۲۱
بیشک وہ دونوں ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہیں۱۲۲
اور بیشک الیاس پیغمبروں سے ہے۱۲۳
جب اس نے اپنی قوم سے فرمایا کیا تم ڈرتے نہیں۱۲۴
کیا بعل کو پوجتے ہو اور چھوڑتے ہو سب سے اچھا پیدا کرنے والے اللہ کو۱۲۵
جو رب ہے تمہارا اور تمہارے اگلے باپ دادا کا۱۲۶