اور ہم نے اسی کی اولاد باقی رکھی | ۷۷ |
اور ہم نے پچھلوں میں اس کی تعریف باقی رکھی | ۷۸ |
نوح پر سلام ہو جہاں والوں میں | ۷۹ |
بیشک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو | ۸۰ |
بیشک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہے | ۸۱ |
پھر ہم نے دوسروں کو ڈبو دیا | ۸۲ |
اور بیشک اسی کے گروہ سے ابراہیم ہے | ۸۳ |
جبکہ اپنے رب کے پاس حاضر ہوا غیر سے سلامت دل لے کر | ۸۴ |
جب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا تم کیا پوجتے ہو | ۸۵ |
کیا بہتان سے اللہ کے سوا اور خدا چاہتے ہو | ۸۶ |
تو تمہارا کیا گمان سے رب العالمین پر | ۸۷ |
پھر اس نے ایک نگاہ ستاروں کو دیکھا | ۸۸ |
پھر کہا میں بیمار ہونے والا ہوں | ۸۹ |
تو وہ اس پر پیٹھ دے کر پھر گئے | ۹۰ |
پھر ان کے خداؤں کی طرف چھپ کر چلا تو کہا کیا تم نہیں کھاتے | ۹۱ |
تمہیں کیا ہوا کہ نہیں بولتے | ۹۲ |
تو لوگوں کی نظر بچا کر انہیں دہنے ہاتھ سے مارنے لگا | ۹۳ |
تو کافر اس کی طرف جلدی کرتے آئے | ۹۴ |
فرمایا کیا اپنے ہاتھ کے تراشوں کو پوجتے ہو | ۹۵ |
اور اللہ نے تمہیں پیدا کیا اور تمہارے اعمال کو | ۹۶ |
بولے اس کے لیے ایک عمارت چنو پھر اسے بھڑکتی آگ میں ڈال دو | ۹۷ |
تو انہوں نے اس پر داؤں چلنا (فریب کرنا) چاہا ہم نے انہیں نیچا دکھایا | ۹۸ |
اور کہا میں اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں اب وہ مجھے راہ دے گا | ۹۹ |
الٰہی مجھے لائق اولاد دے | ۱۰۰ |
تو ہم نے اسے خوشخبری سنائی ایک عقل مند لڑکے کی | ۱۰۱ |
پھر جب وہ اس کے ساتھ کام کے قابل ہوگیا کہا اے میرے بیٹے میں نے خواب دیکھا میں تجھے ذبح کرتا ہوں اب تو دیکھ تیری کیا رائے ہے کہا اے میرے باپ کی جیئے جس بات کا آپ کو حکم ہوتا ہے، خدا نے چاہتا تو قریب ہے کہ آپ مجھے صابر پائیں گے | ۱۰۲ |