| تمہیں کیا ہوا ایک دوسرے کی مدد کیوں نہیں کرتے | ۲۵ |
| بلکہ وہ آج گردن ڈالے ہیں | ۲۶ |
| اور ان میں ایک نے دوسرے کی طرف منہ کیا آپس میں پوچھتے ہوئے | ۲۷ |
| بولے تم ہمارے دہنی طرف سے بہکانے آتے تھے | ۲۸ |
| جواب دیں گے تم خود ہی ایمان نہ رکھتے تھے | ۲۹ |
| اور ہمارا تم پر کچھ قابو نہ تھا بلکہ تم سرکش لوگ تھے | ۳۰ |
| تو ثابت ہوگئی ہم پر ہمارے رب کی بات ہمیں ضرور چکھنا ہے | ۳۱ |
| تو ہم نے تمہیں گمراہ کیا کہ ہم خود گمراہ تھے | ۳۲ |
| تو اس دن وہ سب کے سب عذاب میں شریک ہیں | ۳۳ |
| مجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی کرتے ہیں | ۳۴ |
| بیشک جب ان سے کہا جاتا تھا کہ اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہیں تو اونچی کھینچتے (تکبر کرتے) تھے | ۳۵ |
| اور کہتے تھے کیا ہم اپنے خداؤں کو چھوڑدیں ایک دیوانہ شاعر کے کہنے سے | ۳۶ |
| بلکہ وہ تو حق لائے ہیں اور انہوں نے رسولوں کی تصدیق فرمائی | ۳۷ |
| بیشک تمہیں ضرور دکھ کی مار چکھنی ہے | ۳۸ |
| تو تمہیں بدلہ نہ ملے گا مگر اپنے کیے کا | ۳۹ |
| مگر جو اللہ کے چُنے ہوئے بندے ہیں | ۴۰ |
| ان کے لیے وہ روزی ہے جو ہمارے علم میں ہیں | ۴۱ |
| میوے اور ان کی عزت ہوگی | ۴۲ |
| چین کے باغوں میں | ۴۳ |
| تختوں پر ہوں گے آمنے سامنے | ۴۴ |
| ان پر دورہ ہوگا نگاہ کے سامنے بہتی شراب کے جام کا | ۴۵ |
| سفید رنگ پینے والوں کے لیے لذت | ۴۶ |
| نہ اس میں خمار ہے اور نہ اس سے ان کا سَر پِھرے | ۴۷ |
| اور ان کے پاس ہیں جو شوہروں کے سوا دوسری طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھیں گی | ۴۸ |
| بڑی آنکھوں والیاں گویا وہ انڈے ہیں پوشیدہ رکھے ہوئے | ۴۹ |
| تو ان میں ایک نے دوسرے کی طرف منہ کیا پوچھتے ہوئے | ۵۰ |
| ان میں سے کہنے والا بولا میرا ایک ہمنشین تھا | ۵۱ |