تو کیا کام آئے گا ان کے وہ جو برتتے تھے | ۲۰۷ |
اور ہم نے کوئی بستی ہلاک نہ کی جسے ڈر سنانے والے نہ ہوں | ۲۰۸ |
نصیحت کے لیے، اور ہم ظلم نہیں کرتے | ۲۰۹ |
او راس قرآن کو لے کر شیطان نہ اترے | ۲۱۰ |
اور وہ اس قابل نہیں اور نہ وہ ایسا کرسکتے ہیں | ۲۱۱ |
وہ تو سننے کی جگہ سے دور کردیے گئے ہیں | ۲۱۲ |
تو اللہ کے سوا دوسرا خدا نہ پوج کہ تجھ پر عذاب ہوگا | ۲۱۳ |
اور اے محبوب! اپنے قریب تر رشتہ داروں کو ڈراؤ | ۲۱۴ |
اور اپنی رحمت کا بازو بچھاؤ اپنے پیرو مسلمانوں کے لیے | ۲۱۵ |
تو اگر وہ تمہارا حکم نہ مانیں تو فرمادو میں تمہارے کاموں سے بے علاقہ ہوں | ۲۱۶ |
اور اس پر بھروسہ کرو جو عزت والا مہر والا ہے | ۲۱۷ |
جو تمہیں دیکھتا ہے جب تم کھڑے ہوتے ہو | ۲۱۸ |
اور نمازیوں میں تمہارے دورے کو | ۲۱۹ |
بیشک وہی سنتا جانتا ہے | ۲۲۰ |
کیا میں تمہیں بتادوں کہ کس پر اترتے ہیں شیطان | ۲۲۱ |
اترتے ہیں بڑے بہتان والے گناہگار پر | ۲۲۲ |
شیطان اپنی سنی ہوئی ان پر ڈالتے ہیں اور ان میں اکثر جھوٹے ہیں | ۲۲۳ |
اور شاعروں کی پیرو ی گمراہ کرتے ہیں | ۲۲۴ |
کیا تم نے نہ دیکھا کہ وہ ہر نالے میں سرگرداں پھرتے ہیں | ۲۲۵ |
اور وہ کہتے ہیں جو نہیں کرتے | ۲۲۶ |
مگر وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے اور بکثرت اللہ کی یاد کی اور بدلہ لیا بعد اس کے کہ ان پر ظلم ہوا اور اب جاننا چاہتے ہیں ظالم کہ کس کروٹ پر پلٹا کھائیں گے | ۲۲۷ |