SURAH AL-SHUARA 026_184_206

اور اس سے ڈرو جس نے تم کو پیدا کیا اور اگلی مخلوق کو۱۸۴
بولے تم پر جادو ہوا ہے۱۸۵
تم تو نہیں مگر ہم جیسے آدمی اور بیشک ہم تمہیں جھوٹا سمجھتے ہیں۱۸۶
تو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دو اگر تم سچے ہو۱۸۷
فرمایا میرا رب خوب جانتا ہے جو تمہارے کوتک (کرتوت) ہیں۱۸۸
تو انہوں نے اسے جھٹلایا تو انہیں شامیانے والے دن کے عذاب نے آلیا، بیشک وہ بڑے دن کا عذاب تھا۱۸۹
بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے۱۹۰
اور بیشک تمہارار ب ہی عزت والا مہربان ہے۱۹۱
اور بیشک یہ قرآن رب العالمین کا اتارا ہوا ہے۱۹۲
اسے روح الا مین لے کر اترا۱۹۳
تمہارے دل پر کہ تم ڈر سناؤ۱۹۴
روشن عربی زبان میں۱۹۵
اور بیشک اس کا چرچا اگلی کتابوں میں ہے۱۹۶
اور کیا یہ ان کے لیے نشانی نہ تھی کہ اس نبی کو جانتے ہیں بنی اسرائیل کے عالم۱۹۷
اور اگر ہم اسے کسی غیر عربی شخص پر اتارتے۱۹۸
کہ وہ انہیں پڑھ کر سناتا جب بھی اس پر ایمان نہ لاتے۱۹۹
ہم نے یونہی جھٹلانا پیرا دیا ہے مجرموں کے دلوں میں۲۰۰
وہ اس پر ایمان نہ لائیں گے یہاں تک کہ دیکھیں دردناک عذاب۲۰۱
تو وہ اچانک ان پر آجائے گا اور انہیں خبر نہ ہوگی۲۰۲
تو کہیں گے کیا ہمیں کچھ مہلت ملے گی۲۰۳
تو کیا ہمارے عذاب کی جلدی کرتے ہیں۲۰۴
بھلا دیکھو تو اگر کچھ برس ہم انہیں برتنے دیں۲۰۵
پھر آئے ان پر جس کا وہ وعدہ دیے جاتے ہیں۲۰۶