SURAH AL-SHUARA 026_160_183

لوط کی قوم نے رسولوں کو جھٹلایا۱۶۰
جب کہ ان سے ان کے ہم قوم لوط نے فرمایا کیا تم نہیں ڈرتے۱۶۱
بیشک میں تمہارے لیے اللہ کا امانتدار رسول ہوں۱۶۲
تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو۱۶۳
اور میں اس پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جان کا رب ہے۱۶۴
کیا مخلوق میں مردوں سے بدفعلی کرتے ہو۱۶۵
اور چھوڑتے ہو وہ جو تمہارے لیے تمہارے رب نے جوروئیں بنائیں، بلکہ تم لوگ حد سے بڑھنے والے ہو۱۶۶
بولے اے لوط! اگر تم باز نہ آئے تو ضرور نکال دیے جاؤ گے۱۶۷
فرمایا میں تمہارے کام سے بیزار ہوں۱۶۸
اے میرے رب! مجھے اور میرے گھر والوں کو ان کے کام سے بچا۱۶۹
تو ہم نے اسے اور اس کے سب گھر والوں کو نجات بخشی۱۷۰
مگر ایک بڑھیا کہ پیچھے رہ گئی۱۷۱
پھر ہم نے دوسروں کو ہلاک کردیا۱۷۲
اور ہم نے ان پر ایک برساؤ برسایا تو کیا ہی برا برساؤ تھا ڈرائے گئیوں کا۱۷۳
بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے۱۷۴
اور بیشک تمہارا رب ہی عزت والا مہربان ہے۱۷۵
بن والوں نے رسولوں کو جھٹلایا۱۷۶
جب ان سے شعیب نے فرمایا کیا ڈرتے نہیں۱۷۷
بیشک میں تمہارے لیے اللہ کا امانتدار رسول ہوں۱۷۸
تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو۱۷۹
اور میں اس پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب ہے۱۸۰
ناپ پورا کرو اور گھٹانے والوں میں نہ ہو۱۸۱
اور سیدھی ترازو سے تولو۱۸۲
اور لوگوں کی چیزیں کم کرکے نہ دو اور زمین میں فساد پھیلاتے نہ پھرو۱۸۳