SURAH AL-SHUARA 026_137_159

یہ تو نہیں مگر وہی اگلوں کی ریت۱۳۷
اور ہمیں عذاب ہونا نہیں۱۳۸
تو انہوں نے اسے جھٹلایا تو ہم نے انہیں بلاک کیا بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے۱۳۹
اور بیشک تمہارا رب ہی عزت والا مہربان ہے۱۴۰
ثمود نے رسولوں کو جھٹلایا۱۴۱
جبکہ ان سے ان کے ہم قوم صا لح نے فرمایا کیا ڈرتے نہیں۱۴۲
بیشک میں تمہارے لیے اللہ کا امانتدار رسول ہوں۱۴۳
تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو۱۴۴
اور میں تم سے کچھ اس پر اجرت نہیں مانگتا، میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب ہے۱۴۵
کیا تم یہاں کی نعمتوں میں چین سے چھوڑ دیے جاؤ گے۱۴۶
باغوں اور چشموں۱۴۷
اور کھیتوں اور کھجوروں میں جن کا شگوفہ نرم نازک۱۴۸
اور پہاڑوں میں سے گھر تراشتے ہو استادی سے۱۴۹
تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو۱۵۰
اور حد سے بڑھنے والوں کے کہنے پر نہ چلو۱۵۱
وہ جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں اور بناؤ نہیں کرتے۱۵۲
بولے تم پر تو جادو ہوا ہے۱۵۳
تم تو ہمیں جیسے آدمی ہو، تو کوئی نشانی لاؤ اگر سچے ہو۱۵۴
فرمایا یہ ناقہ ہے ایک دن اس کے پینے کی باری اور ایک معین دن تمہاری باری۱۵۵
اور اسے برائی کے ساتھ نہ چھوؤ کہ تمہیں بڑے دن کا عذاب آلے گا۱۵۶
اس پر انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ دیں پھر صبح کو پچھتاتے رہ گئے۱۵۷
تو انہیں عذاب نے آلیا بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے۱۵۸
اور بیشک تمہارا رب ہی عزت والا مہربان ہے۱۵۹