SURAH AL-SHUARA 026_084_111

اور میری سچی ناموری رکھ پچھلوں میں۸۴
اور مجھے ان میں کر جو چین کے باغوں کے وارث ہیں۸۵
اور میرے باپ کو بخش دے بیشک وہ گمراہ۸۶
اور مجھے رسوا نہ کرنا جس دن سب اٹھائے جائیں گے۸۷
جس دن نہ مال کام آئے گا نہ بیٹے۸۸
مگر وہ جو اللہ کے حضور حاضر ہوا سلامت دل لے کر۸۹
اور قریب لائی جائے گی جنت پرہیزگاروں کے لیے۹۰
اور ظاہر کی جائے گی دوزخ گمراہوں کے لیے۹۱
اور ان سے کہا جائے گا کہاں ہیں وہ جن کو تم پوجتے تھے۹۲
اللہ کے سوا، کیا وہ تمہاری مدد کریں گے یا بدلہ لیں گے۹۳
تو اوندھا دیے گئے جہنم میں وہ اور سب گمراہ۹۴
اور ابلیس کے لشکر سارے۹۵
کہیں گے اور وہ اس میں باہم جھگڑے ہوں گے۹۶
خدا کی قسم بیشک ہم کھلی گمراہی میں تھے۹۷
جبکہ انہیں رب العالمین کے برابر ٹھہراتے تھے۹۸
اور ہمیں نہ بہکایا مگر مجرموں نے۹۹
تو اب ہمارا کوئی سفارشی نہیں۱۰۰
اور نہ کوئی غم خوار دوست۱۰۱
تو کسی طرح ہمیں پھر جانا ہوتا کہ ہم مسلمان ہوجاتے۱۰۲
بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں بہت ایمان والے نہ تھے۱۰۳
اور بیشک تمہارا رب وہی عزت والا مہربان ہے۱۰۴
نوح کی قوم نے پیغمبروں کو جھٹلایا۱۰۵
جبکہ ان سے ان کے ہم قوم نوح نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں۱۰۶
بیشک میں تمہارے لیے اللہ کا بھیجا ہوا امین ہوں۱۰۷
تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو۱۰۸
اور میں اس پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب ہے۱۰۹
تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو۱۱۰
بولے کیا ہم تم پر ایمان لے آئیں اور تمہارے ساتھ کمینے ہو ےٴ ہیں۱۱۱