SURAH AL-SHUARA 026_040_060

شاید ہم ان جادوگروں ہی کی پیروی کریں اگر یہ غالب آئیں۴۰
پھر جب جادوگر آئے فرعون سے بولے کیا ہمیں کچھ مزدوری ملے گی اگر ہم غالب آئے۴۱
بولا ہاں اور اس وقت تم میرے مقرب ہوجاؤ گے۴۲
موسیٰ نے ان سے فرمایا ڈالو جو تمہیں ڈالنا ہے۴۳
تو انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈالیں اور بولے فرعون کی عزت کی قسم بیشک ہماری ہی جیت ہے۴۴
تو موسیٰ نے اپنا عصا ڈالا جبھی وہ ان کی بناوٹوں کو نگلنے لگا۴۵
اب سجدہ میں گرے۴۶
جادوگر، بولے ہم ایمان لائے اس پر جو سارے جہان کا رب ہے۴۷
جو موسیٰ اور ہارون کا رب ہے۴۸
فرعون بولا کیا تم اس پر ایمان لائے قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دوں، بیشک وہ تمہارا بڑا ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا تو اب جاننا چاہتے ہو مجھے قسم ہے! بیشک میں تمہارے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں کاٹوں گا اور تم سب کو سولی دوں گا۴۹
وہ بولے کچھ نقصان نہیں ہم اپنے رب کی طرف پلٹنے والے ہیں۵۰
ہمیں طمع ہے کہ ہمارا رب ہماری خطائیں بخش دے اس پر کہ سب سے پہلے ایمان لائے۵۱
اور ہم نے موسٰی کو وحی بھیجی کہ راتوں را ت میرے بندو ں کو لے نکل بیشک تمھارا پیچھا ہو نا ہے، ف۵۵)۵۲
اب فرعون نے شہروں میں جمع کرنے والے بھیجے۵۳
کہ یہ لوگ ایک تھوڑی جماعت ہیں۵۴
اور بیشک ہم سب کا دل جلاتے ہیں۵۵
اور بیشک ہم سب چوکنے ہیں۵۶
تو ہم نے انہیں باہر نکالا باغوں اور چشموں۵۷
اور خزانوں اور عمدہ مکانوں سے۵۸
ہم نے ایسا ہی کیا اور ان کا وارث کردیا بنی اسرائیل کو۵۹
تو فرعونیوں نے ان کا تعاقب کیا دن نکلے۶۰