| طٰسم | ۱ |
| یہ آیتیں ہیں روشن کتا ب کی | ۲ |
| کہیں تم اپنی جان پر کھیل جاؤ گے ان کے غم میں کہ وہ ایمان نہیں لائے | ۳ |
| اگر ہم چاہیں تو آسمان سے ان پر کوئی نشانی اتاریں کہ ان کے اونچے اونچے اس کے حضور جھکے رہ جائیں | ۴ |
| اور نہیں آتی ان کے پاس رحمٰان کی طرف سے کوئی نئی نصیحت مگر اس سے منہ پھیر لیتے ہیں | ۵ |
| تو بیشک انہوں نے جھٹلایا تو اب ان پر آیا چاہتی ہیں خبریں ان کے ٹھٹھے کی | ۶ |
| کیا انہوں نے زمین کو نہ دیکھا ہم نے اس میں کتنے عزت والے جوڑے اگائے | ۷ |
| بیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان کے اکثر ایمان لانے والے نہیں | ۸ |
| اور بیشک تمہارا رب ضرور وہی عزت والا مہربان ہے | ۹ |
| اور یاد کرو جب تمہارے رب نے موسیٰ کو ندا فرمائی کہ ظالم لوگوں کے پاس جا | ۱۰ |
| جو فرعون کی قوم ہے کیا وہ نہ ڈریں گے | ۱۱ |
| عرض کی کہ اے میرے رب میں ڈرتا ہوں کہ مجھے جھٹلا ئیں گے | ۱۲ |
| اور میرا سینہ تنگی کرتا ہے اور میری زبان نہیں چلتی تو توُ ہا رون کو بھی رسول کر | ۱۳ |
| اور ان کا مجھ پر ایک الزام ہے تو میں ڈرتا ہو ں کہیں مجھے کر دیں | ۱۴ |
| فرما یا یوں نہیں تم دو نوں میری آئتیں لے کر جا ؤ ہم تمھا رے ساتھ سنتے ہیں | ۱۵ |
| تو فرعون کے پاس جاؤ پھر اس سے کہو ہم دونو ں اسکے رسل ہیں جو رب ہے سارے جہا ں کا | ۱۶ |
| کہ تو ہما رے ساتھ بنی اسرائیل کو چھوڑ دے | ۱۷ |
| بو لا کیا ہم نے تمھیں اپنے یہاں بچپن میں نہ پالا اور تم نے ہما رے یہا ں اپنی عمر کے کئی برس گزارے، ف۲۰) | ۱۸ |
| اور تم نے کیا اپنا وہ کام جو تم نے کیا اور تم نا شکر تھے | ۱۹ |