بلکہ ہم ان کے پاس حق لائے اور وہ بیشک جھوٹے ہیں | ۹۰ |
اللہ نے کوئی بچہ اختیار نہ کیا اور نہ اس کے ساتھ کوئی دوسرا خدا یوں ہوتا تو ہر خدا اپنی مخلوق لے جاتا اور ضرور ایک دوسرے پر اپنی تعلی چاہتا پاکی ہے اللہ کو ان باتوں سے جو یہ بناتے ہیں | ۹۱ |
جاننے والا ہر نہاں و عیاں کا تو اسے بلندی ہے ان کے شرک سے | ۹۲ |
تم عرض کرو کہ اے میرے رب! اگر تو مجھے دکھائے جو انہیں وعدہ دیا جاتا ہے | ۹۳ |
تو اے میرے رب! مجھے ان ظالموں کے ساتھ نہ کرنا | ۹۴ |
اور بیشک ہم قادر ہیں کہ تمہیں دکھادیں جو انہیں وعدہ دے رہے ہیں | ۹۵ |
سب سے اچھی بھلائی سے برائی کو دفع کرو ہم خوب جانتے ہیں جو باتیں یہ بناتے ہیں | ۹۶ |
اور تم عرض کرو کہ اے میرے رب تیری پناہ شیاطین کے وسوسو ں سے | ۹۷ |
اور اے میرے رب تیری پناہ کہ وہ میرے پاس آئیں | ۹۸ |
یہاں تک کہ جب ان میں کسی کو موت آئے تو کہتا ہے کہ اے میرے رب مجھے واپس پھر دیجئے | ۹۹ |
شاید اب میں کچھ بھلائی کماؤں اس میں جو چھوڑ آیا ہوں ہشت یہ تو ایک بات ہے جو وہ اپنے منہ سے کہتا ہے اور ان کے آگے ایک آڑ ہے اس دن تک جس دن اٹھائے جائیں گے | ۱۰۰ |
تو جب صُور پھونکا جائے گا تو نہ ان میں رشتے رہیں گے اور نہ ایک دوسرے کی بات پوچھے | ۱۰۱ |
تو جن کی تولیں بھاری ہولیں وہی مراد کچھ پہنچے | ۱۰۲ |
اور جن کی تولیں ہلکی پڑیں وہی ہیں جنہوں نے اپنی جانیں گھاٹے میں ڈالیں ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے | ۱۰۳ |
ان کے منہ پر آگ لپیٹ مارے گی اور وہ اس میں منہ چڑائے ہوں گے | ۱۰۴ |