کوئی امت اپنی میعاد سے نہ پہلے جائے نہ پیچھے رہے | ۴۳ |
پھر ہم نے اپنے رسول بھیجے ایک پیچے دوسرا جب کسی امت کے پاس اس کا رسول آیا انہوں نے اسے جھٹلایا تو ہم نے اگلوں سے پچھلے ملادیے اور انہیں کہانیاں کر ڈالا تو دور ہوں وہ لوگ کہ ایمان نہیں لاتے | ۴۴ |
پھر ہم نے موسیٰ اور اس کے بھائی ہارون کو اپنی آیتوں اور روشن سند کے ساتھ بھیجا | ۴۵ |
فرعون اور اس کے درباریوں کی طرف تو انہوں نے غرور کیا اور وہ لوگ غلبہ پائے ہوئے تھے | ۴۶ |
تو بولے کیا ہم ایمان لے آئیں اپنے جیسے دو آدمیوں پر اور ان کی قوم ہماری بندگی کررہی ہے | ۴۷ |
تو انہوں نے ان دونوں کو جھٹلایا تو ہلاک کیے ہوؤں میں ہوگئے | ۴۸ |
اور بیشک ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا فرمائی کہ ان کو ہدایت ہو | ۴۹ |
اور ہم نے مریم اور اس کے بیٹے کو نشانی کیا اور انہیں ٹھکانا دیا ایک بلند زمین جہاں بسنے کا مقام اور نگاہ کے سامنے بہتا پانی | ۵۰ |
اے پیغمبرو! پاکیزہ چیزیں کھاؤ اور اچھا کام کرو، میں تمہارے کاموں کو جانتا ہوں | ۵۱ |
اور بیشک یہ تمہارا دین ایک ہی دین ہے اور میں تمہارا رب ہوں تو مجھ سے ڈرو | ۵۲ |
تو ان کی امتوں نے اپنا کام آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کرلیا ہر گروہ جو اس کے پاس ہے اس پر خوش ہے | ۵۳ |
تو تم ان کو چھوڑ دو ان کے نشہ میں ایک وقت تک | ۵۴ |
کیا یہ خیال کررہے ہیں کہ وہ جو ہم ان کی مدد کررہے ہیں مال اور بیٹوں سے | ۵۵ |
یہ جلد جلد ان کو بھلائیاں دیتے ہیں بلکہ انہیں خبر نہیں | ۵۶ |
بیشک وہ جو اپنے رب کے ڈر سے سہمے ہوئے ہیں | ۵۷ |
اور وہ جو اپنے رب کی آیتوں پر ایمان لاتے ہیں | ۵۸ |
اور وہ جو اپنے رب کا کوئی شریک نہیں کرتے | ۵۹ |