SURAH AL-ANBIA 021_058_072

تو ان سب کو چورا کردیا مگر ایک کو جو ان کا سب سے بڑا تھا کہ شاید وہ اس سے کچھ پوچھیں۵۸
بولے کس نے ہمارے خداؤں کے ساتھ یہ کام کیا بیشک وہ ظالم ہے۵۹
ان میں کے کچھ بولے ہم نے ایک جوان کو انہیں برا کہتے سنا جسے ابراہیم کہتے ہیں۶۰
بولے تو اسے لوگوں کے سامنے لاؤ شاید وہ گواہی دیں۶۱
بولے کیا تم نے ہمارے خداؤں کے ساتھ یہ کام کیا اے ابراہیم۶۲
فرمایا بلکہ ان کے اس بڑے نے کیا ہوگا تو ان سے پوچھو اگر بولتے ہوں۶۳
تو اپنے جی کی طرف پلٹے اور بولے بیشک تمہیں ستمگار ہو۶۴
پھر اپنے سروں کے بل اوندھائے گئے کہ تمہیں خوب معلوم ہے یہ بولتے نہیں۶۵
کہا تو کیا اللہ کے سوا ایسے کو پوجتے ہو جو نہ تمہیں نفع دے اور نہ نقصان پہنچائے۶۶
تف ہے تم پر اور ان بتوں پر جن کو اللہ کے سوا پوجتے ہو، تو کیا تمہیں عقل نہیں۶۷
بولے ان کو جلادو اور اپنے خداؤں کی مدد کروں اگر تمہیں کرنا ہے۶۸
ہم نے فرمایا اے آگ ہو جا ٹھنڈی اور سلامتی ابراہیم پر۶۹
اور انہوں نے اس کا برا چاہا تو ہم نے انہیں سب سے بڑھ کر زیاں کار کردیا۷۰
اور ہم اسے اور لوط کو نجات بخشی اس زمین کی طرف جس میں ہم نے جہاں والوں کے لیے برکت رکھی۷۱
اور ہم نے اسے اسحاق عطا فرمایا اور یعقوب پوتا، اور ہم نے ان سب کو اپنے قرب خاص کا سزاوار کیا۷۲